عمران خان کی پیشی، کتنے لوگ کمرہ عدالت جا سکیں گے؟سرکلر جاری

May 04, 2023 | 09:16 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، کتنے لوگ کمرہ عدالت میں جا سکیں گے، اس حوالے سے رجسٹرار نے سرکلر جاری کردیا۔

رجسٹرار کے سرکلر کے مطابق عمران خان کے ساتھ 15 وکلا کو کمرہ عدالت جانے کی اجازت ہو گی،اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل آفس سے 10 وکلا کمرہ عدالت جا سکیں گے۔

سرکلر میں مزید کہاگیا ہے کہ کورٹ روم ون میں وکلا، صحافیوں کا داخلہ پاس کے ذریعے ہو گا،غیرمتعلقہ افراد کے احاطہ عدالت میں داخلے پرپابندی ہو گی۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوگی،سابق وزیر اعظم عدالت عالیہ میں پیشی کیلئے اپنی رہائش گاہ زمان پارک سے روانہ ہوگئے ہیں۔

مزیدخبریں