فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سب سے زیادہ کمانے والے ایتھلیٹ قرار

فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سب سے زیادہ کمانے والے ایتھلیٹ قرار
کیپشن: Footballer Cristiano Ronaldo is the highest paid athlete

ایک نیوز:سعودی عرب کے کلب النصر کا حصہ بن کر پرتگال سے تعلق رکھنے والے فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو 2023 کے سب سے زیادہ کمانے والے ایتھلیٹ بن گئے ہیں۔
امریکی جریدے فوربز نے 2023 میں سب سے زیادہ کمانے والے 10 ایتھلیٹس کی فہرست جاری کی ہے۔
فہرست کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے13 کروڑ60 لاکھ ڈالرز کما کر دیگر تمام کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔
پرتگالی اسٹار2017 کے بعد پہلی بار دنیا کے سب سے زیادہ کمانے والے ایتھلیٹ بنے ہیں۔
ایک سال کے دوران انہوں نے فٹبال گراؤنڈ سے4 کروڑ60 لاکھ جبکہ میدان سے باہر اشتہارات اور دیگر کے ذریعے9 کروڑ ڈالرز کمائے۔
اس فہرست میں ارجنٹینا کے فٹبالر لیونل میسی13 کروڑ ڈالرز آمدنی کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
فرانس کے نوجوان فٹبالر کیلان ایمباپے12 کروڑ ڈالرز کمانے میں کامیاب رہے اور فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
امریکی باسکٹ بال پلیئر لی بورن جیمز کی آمدنی11 کروڑ95 لاکھ ڈالرز رہی اور ان کے حصے میں چوتھا نمبر آیا۔
میکسیکن باکسرکانیلو الواریز11 کروڑ ڈالرز کے ساتھ5 ویں پوزیشن اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔
سوئٹزر لینڈ کے لیجنڈ ٹینس اسٹار راجر فیڈرر ریٹائرمنٹ کے باوجود اب بھی کروڑوں ڈالرز کما رہے ہیں۔
وہ دنیا کے10 سب سے کمانے والے ایتھلیٹس کی فہرست میں شامل واحد ریٹائر کھلاڑی ہیں جو ساڑھے9 کروڑ ڈالرز آمدنی کے ساتھ9 ویں نمبر پر رہے۔