اقوام متحدہ کی چندماہ کے دوران درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافے کی انتباہ

اقوام متحدہ کی چندماہ کے دوران درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافے انتباہ
کیپشن: The United Nations warns of a record rise in temperature during the next few months

ایک نیوز:اقوام متحدہ نے آئندہ چند ماہ کے دوران عالمی درجہ حرارت میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے موسمیاتی ادارے (ڈبلیو ایم او) نے بتایا کہ آئندہ چند ماہ میں ایل نینو موسمیاتی رجحان تشکیل پانے کا امکان ہے جس سے عالمی درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا بلکہ نئے ریکارڈز بن سکتے ہیں۔
ایل نینو ایک ایسا موسمیاتی رجحان ہے جس کے نتیجے میں بحرالکاہل کے پانی کا بڑا حصہ معمول سے کہیں زیادہ گرم ہوجاتا ہے اور زمین کے مجموعی درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
گزشتہ3 سال کے دوران لا نینا لہر دیکھنے میں آئی تھی جو کسی حد تک موسم کو سرد رکھتی ہے۔
اس کے باوجود گزشتہ8 سال انسانی تاریخ کے گرم ترین سال قرار پائے ہیں، تاہم ایل نینو کے باعث حالات زیادہ بدتر ہو سکتے ہیں۔

عالمی ادارے کے مطابق اس بات کا60 فیصد امکان ہے کہ جولائی کے اختتام تک ایل نینو لہر بن جائے گی جبکہ ستمبر کے آخر تک اس کے بننے کا امکان80 فیصد ہے۔
ڈبلیو ایم او کے سربراہ Petteri Taalas نے بتایا کہ لانینا نے عارضی طور پر عالمی درجہ حرارت میں اضافے کو روک دیا تھا، مگر ایل نینو کے باعث عالمی درجہ حرارت نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ سکتا ہے۔
اس وقت یہ کہنا ممکن نہیں کہ ایل نینو لہر کی شدت کتنی ہو گی یا اس کا دورانیہ کتنا طویل ہو سکتا ہے۔
ایل نینو کی آخری لہر کی شدت ماضی کے مقابلے میں کمزور تھی مگر اس سے پہلے 2014 سے 2016 کے دوران اس موسمیاتی رجحان کے باعث درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔