ایک نیوز:پاکپتن میں بزرگ بابافریدگنج شکر کے دربارپردولہادلہن کی شادی کاویڈیو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا،3اہلکاروں کومعطل کردیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق پاکپتن میں بزرگ بابا فرید گنج شکر کی درگاہ پر محکمہ اوقاف کے حکام کی غفلت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔عملے کی غفلت کی وجہ سے درگاہ بابا فرید کے صحن میں دلہن کا ویڈیو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ غفلت برتنے پر پولیس انسپکٹر سمیت تین اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے جبکہ واقعے کا مقدمہ کیمرہ مین سمیت3 نامزد افراد اور دولہا، دلہن کیخلاف درج کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اوقاف حکام نے ایک نگران کو بھی معطل کردیا ہے۔