گھروں میں لال بیگوں سے پریشان عوام کے مسائل کاحل جانیں

گھروں میں لال بیگوں سے پریشان عوام کے مسائل کاحل جانیں
کیپشن: Find out the solution to the problems of the people who are worried about red bags in their homes

ایک نیوز:لال بیگ کے بارے میں کہاجاتاہے کہ وہ کھانے کے بغیر3 ماہ، پانی کے بغیر ایک ماہ جبکہ ہوا کے بغیر45 منٹ تک زندہ رہ سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گھروں میں ان کا نظر آنا کسی کو پسند نہیں آتا کیونکہ ان کیڑوں کے باعث مہمانوں کے سامنے شرمندگی تو ہوتی ہی ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ مختلف امراض کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔
لال بیگ متعدد بیکٹریا اور وائرسز کو اپنے ساتھ لے کر گھومتے ہیں اور آپ کو بیمار کر سکتے ہیں۔مگر گھروں سے ان کی صفائی آسان نہیں ہوتی، اگر کیمیکل استعمال کیا جائے تو اس سے بھی صحت کو نقصان پہنچ سکتا ہے جبکہ خرچہ بھی کافی زیادہ ہوتا ہے۔
اچھی بات یہ ہے کہ چند گھریلو ٹوٹکوں سے بھی ان کیڑوں سے نجات میں مدد مل سکتی ہے۔
بیکنگ سوڈا بھی مفید
بیکنگ سوڈا اور چینی کو ملا کر لال بیگ جیسے کیڑوں کا خاتمہ ممکن ہے۔
اس مقصد کے لیے چینی اور بیکنگ سوڈا کو ملائیں اور پھر اس مکسچر کو گھر کے کونوں اور ان جگہوں پر چھڑک دیں جہاں لال بیگ زیادہ نظر آتے ہیں۔
نیم سے بھی مدد مل سکتی ہے
نیم کے تیل یا پاؤڈر سے بھی ان کیڑوں کو ختم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
ایک اسپرے بوتل میں نیم کے تیل کی تھوڑی سی مقدارکو پانی میں ملائیں اور اس مکسچر کو ان جگہوں پر اسپرے کریں جہاں لال بیگ زیادہ نظر آتے ہیں۔اگر نیم کے پاؤڈر کا استعمال کرنا چاہتے ہیں تو اسے رات کے وقت متاثرہ حصوں پر چھڑک دیں اور صبح یہ عمل پھر دہرائیں۔

بورک ایسڈ سے مدد لیں
بورک ایسڈ کو ان کیڑوں کے خلاف انتہائی مؤثر تصور کیا جاتا ہے۔
اس مقصد کیلئےبورک ایسڈ کے پاؤڈر کی کچھ مقدار کو گھر کے کونوں اور فرش پر چھڑک کر چھوڑ دیں، اس سے کیڑوں کا خاتمہ ہو جائے گا۔
البتہ اگر بورک ایسڈ گیلا ہو جائے تو پھر یہ بیکار ہوتا ہے اور ہاں بچوں کو اس سے دور رکھیں کیونکہ یہ نقصان دہ ہوتا ہے۔
پودینے کے تیل کو استعمال کریں
پودینے کا تیل بھی ان کیڑوں سے نجات کے لیے بہترین ثابت ہو سکتا ہے۔
پودینے کے تیل کی کچھ مقدار کو نمک ملے پانی میں ملائیں اور پھر اس محلول کو گھر کے متاثرہ حصوں پر اسپرے کریں۔
مگر یاد رکھیں کہ راتوں رات لال بیگ ختم نہیں ہوں گے بلکہ کئی بار اس عمل کو دہرانے پر ہی بہترین نتیجہ سامنے آئے گا۔
لیموں کا عرق
لیموں کے عرق کی مہک ہمیں تو اچھی لگتی ہے مگر لال بیگ اسے پسند نہیں کرتے۔
2 سے 3 کھانے کے چمچ لیموں کے عرق کو پانی سے بھری ایک بالٹی میں ملا کر مکس کریں اور پھر گھر کے متاثرہ حصے کو اس سے دھو لیں۔