بھارت:منی پورمیں احتجاجی مظاہرے شدت اختیارکرگئے

بھارت:منی پورمیں احتجاجی مظاہرے شدت اختیارکرگئے
کیپشن: India: Protests intensified in Manipur

ایک نیوز:بھارتی ریاست منی پورمیں احتجاجی مظاہرےشدت اختیارکرگئے،موبائل اورانٹرنیٹ سروس معطل،چوراچندپورمیں کرفیونافذکردیاگیاہے۔

تفصیلات کےمطابق بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف پُرتشدد کارروائیاں جاری ہیں، مودی سرکار میں مسلمانوں سمیت کوئی اقلیت اب محفوظ نہیں رہی۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق بھارتی ریاست منی پور میں احتجاجی مظاہرے شدت اختیارکرگئے،نسلی فسادات کی بنیادپرجلاؤگھیراؤمیں اضافہ ہوگیاہے،علاقہ میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس بندکردی گی ہے۔
مشتعل افرادنے گرجاگھروں اورمکانات کوآگ لگادی،جس کےنتیجےمیں چوراچندپورمیں کرفیونافذکردیاگیاہے۔