کراچی:پکنک منانےآیانوجوان جھولےسےگرکرجاں بحق ہوگیا

کراچی:پکنک منانےآیانوجوان جھولےسےگرکرجاں بحق ہوگیا
کیپشن: Karachi: A young man died after falling from a swing while celebrating a picnic

ایک نیوز:کراچی کےعلاقےکلفٹن میں پکنک منانے آیا17سالہ نوجوان جھولےسےگرکرجاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق کراچی کےعلاقے کلفٹن میں جھولےسےگرکرجاں بحق ہونے والےنوجوان کی شناخت ولی اللہ کےنام سے ہوئی ہے۔جوکوئٹہ کارہائشی بتایاجاتاہے،حادثےکےبعدانتظامیہ نےمتاثرہ جھولابندکردیا۔

پارک انتظامیہ کاکہناہے کہ حادثہ نوجوان کی غفلت کے باعث پیش آیاد،نوجوان جھولے میں بلٹ کھول کرکھڑاہواتھاجس کےنتیجے میں وہ جھولے سے باہرگرگیا۔
پولیس کاکہناہےکہ نوجوان ولی اللہ جھولےسے کیسےگرا؟اس کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کاآغازکردیاگیاہے۔ولی اللہ دوستوں کےہمراہ کوئٹہ سےپکنک پرآیاہواتھا۔
پولیس کامزیدکہناہےکہ نعش کوضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔