عدالت الیکشن میں 65دنوں کی گنجائش پیداکردے،راناثنااللہ

 عدالت الیکشن میں 65دنوں کی گنجائش پیداکردے،راناثنااللہ
کیپشن: The court created a space of 65 days in the election, Ranathanaullah

 ایک نیوز:وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ  کاکہنا ہے کہ سپریم کورٹ جہاں 30 دن کی گنجائش پیدا کررہی ہے وہیں 60، 65 دنوں کی گنجائش پیدا کردے تو سارا مسئلہ ہی حل ہوجائے گا۔
 وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے تسلیم کیا کہ عام انتخابات ایک ہی دن ہونے چاہیں، کیا ان کو اسمبلیاں توڑنے پر انعام دیا جائے؟  پی ٹی آئی کو 15 دن کی گنجائش دینا بھی مناسب بات نہیں ہے لیکن ان کی دلجوئی کے لیے دیے ہیں۔

 راناثنااللہ کاکہنا تھا کہ حکومت سپریم کورٹ سے کہے گی کہ آئین کے مطابق آگے بڑھا جائے، 14 مئی کو کوئی جنات ہی آکر الیکشن کے انتظامات کرواسکتے ہیں کیونکہ الیکشن کمیشن سے تو انتظامات نہیں ہوسکتے۔