پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا شیڈول ایک بار پھرتبدیل

May 04, 2023 | 00:14 AM

ایک نیوز :پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا شیڈول ایک بارپھرتبدیل کر دیا گیا ہے،مشترکہ سیشن آج دن11 بجےکےبجائے 15 مئی کوسہ پہر4 بجےہوگا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے مشترکہ اجلاس کے رولزکے تحت شیڈول میں تبدیلی کی،قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے مشترکہ اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی کا سرکلر جاری کردیا۔

خیال رہے کہ ایک روز پہلے ہی مشترکہ سیشن کا شیڈول تبدیل کرکے 15 کے بجائے 4 مئی کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں