او آئی سی اسلام کے صحیح تشخص کو اجاگر کرے: وزیر اعظم عمران خان

May 04, 2021 | 21:12 PM

admin
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے تمام مذاہب کےافرادکی دل آزاری روکنے کے لئے اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا اسلاموفوبیا کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، اوآئی سی عالمی سطح پرآگاہی پھیلانے میں کردار ادا کرے۔

وزیراعظم عمران خان نے اوآئی سی ممالک کے سفیروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیامیں اسلاموفوبیامیں اضافہ ہورہاہے ، ہم مغربی اور مسلم دنیا میں خلا کو کم کرنا چاہتے ہیں، اوآئی سی اسلام کےصحیح تشخص کواجاگرکرے،وزیراعظم عمران خانان کا کہنا تھا کہ مغربی دنیاکو بتاناچاہتےہیں حضورﷺہمارےدلوں میں رہتےہیں، ان کے خلاف کوئی بات برداشت نہیں کریں گے، مغربی دنیا کو بے حرمتی پر جواب دینا ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان دنیا میں برداشت کے فروغ میں تعاون کیلئے پرعزم ہے اور بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے کوششیں کررہاہے، اسلاموفوبیا سے بین المذاہب نفرت کو ہوا ملتی ہے جبکہ شدت پسندی کو اسلام سے جوڑنے سے عالمی سطح پر مسلمان متاثر ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، کوئی ایک مسلمان دہشت گردی میں ملوث ہو تو الزام تمام مسلمانوں پر آتا ہے ، اوآئی سی ہی اس مسئلے پر کام کرسکتی ہے کوئی اور نہیں، تمام مسلمان ریاستوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نے تمام مذاہب کے افراد کی دل آزاری روکنے کے لئے اقدامات پرزور دیتے ہوئے کہا اسلاموفوبیا کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، او آئی سی عالمی سطح پر آگاہی پھیلانے میں کردار ادا کرے۔

مزیدخبریں