ایک نیوز: نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ او آئی سی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق او آئی سی کا غیر معمولی اجلاس 7 مارچ کو جدہ میں ہوگا، اجلاس میں فلسطین کی بگڑتی صورتحال اور اسرائیلی جارحیت پر غور ہوگا، اسحاق ڈار اجلاس میں اسرائیلی قبضے کے خاتمے اور فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیں گے ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ کی او آئی سی کے اہم ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں متوقع ہیں، پاکستان فلسطین پر اپنے اصولی مؤقف کو بھرپور انداز میں اجاگر کرے گا ۔