چیمپئنز ٹرافی:دوسرا سیمی فائنل ،مختلف کرکٹ بورڈ کے عہدیداران مدعو 

Mar 04, 2025 | 15:52 PM

ایک نیوز:پی سی بی نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل دیکھنے کیلئے مختلف کرکٹ بورڈ کے عہدیداران کو مدعو کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل مختلف کرکٹ بورڈ کے عہدیدران دیکھیں گے،بی سی سی آئی کے راجیوشکلا کل لاہور میں میچ دیکھیں گے، راجیو شکلا واہگہ بارڈر کے ذریعے لاہور پہنچیں گے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے روجر ٹوز،جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کے محمد موساجی اور اسحاق موزیکی بھی سیمی فائنل دیکھنے کیلئے آئیں گے،بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے فاروق احمد اور ملائیشیا کرکٹ بورڈ کے ماہندہ ولی پورم بھی لاہور میں سیمی فائنل دیکھیں گے۔    

مزیدخبریں