ایک نیوز: امریکی سفارتخانہ کا نیا آن لائن سسٹم آگیا، نئے آن لائن ویزا اپائنمنٹ سسٹم کے لیے مفید مشورے بھی سامنے آئے ہیں۔
امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ ہم نے 8فروری2025سے نئے ویزا اپائنمنٹ سسٹم استعمال کرنے کا آغاز کر دیا ہے، آپ کو نئے سسٹم میں لازمی اپنی پروفائل بنانی ہے، رجسٹر ہونے کے لیے دیئے گئے کلک پرکریں۔
https://ow.ly/8Qqm50V9XPC
اگر آپ کے پاس حالیہ فیس رسید ہے یا پرانے سسٹم میں اپائنمنٹ موجود ہے تو اسی ای میل آئی ڈی سے نئے سسٹم میں رجسٹر ہوں،اگر آپ نے 3فروری2025سے پہلے ویزا فیس ادائیگی کر دی ہے تو ادائیگی کی تاریخ اور رسید نمبر اپنی نئی پروفائل میں درج کریں۔
امریکی سفارتخانے کا مزید کہنا تھاکہ اگر اب بھی کوئی سوال ہوں تو ہم سے ای میل یا فون پر رابطہ کرنے لیے یہاں کلک کریں۔
https://ow.ly/RRyG50V9XPB
امریکی ویزہ لینا ہوا اب آسان،نیا سسٹم آگیا
Mar 04, 2025 | 15:18 PM