دورہ نیوزی لینڈ: ون ڈے ، ٹی ٹوئنٹی کپتان اور ٹیم سکواڈکا فیصلہ ہوگیا

دورہ نیوزی لینڈ،ون ڈے اور ٹی20کپتان کا فیصلہ ہوگیا
کیپشن: New Zealand tour, ODI and T20 captaincy decided

ایک نیوز:پاکستان ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کیلئےون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے کپتان کا فیصلہ ہوگیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان ہی ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ سلمان علی آغا پاکستان ٹی20 ٹیم کے کپتان ہونگے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبوری کوچ عاقب جاوید نے قومی ٹیم کے سکواڈ کا اعلان کیا، دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹی ٹونٹی پاکستانی سکواڈ: سلمان علی آغا ( کپتان) شاداب خان (نائب کپتان) عباس آفریدی، عبدالصمد، ابرار احمد، حارث رؤف، حسن نواز، عرفان خان نیازی، جہانداد خان، خوشدل شاہ، محمد علی، محمد حارث، عمیر بن یوسف، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم اور عثمان خان شامل ہیں۔

  ون ڈے سکواڈ  میں محمد رضوان ( کپتان) سلمان علی آغا (نائب کپتان) عبداللہ شفیق، ابرار احمد، عاکف جاوید، بابر اعظم، فہیم اشرف، امام الحق، عرفان خان نیازی، خوشدل شاہ، محمد علی، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سفیان مقیم اور طیب طاہر شامل ہیں۔

  ٹی ٹونٹی سکواڈ میں تین ان کیپڈ کھلاڑی عبدالصمد، حسن نواز، اور محمد علی بھی شامل ہیں۔
اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے پاکستانی سکواڈ اور منیجمنٹ پر مشاورت مکمل کی، عبوری ہیڈکوچ عاقب جاوید کو دورہ نیوزی لینڈ میں عہدے پر برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔