دوسرے سیمی فائنل میں آنیوالے شائقین کیلئےپی سی بی کا بڑااعلان

دوسرے سیمی فائنل میں آنیوالے شائقین کیلئےپی سی بی کا بڑااعلان
کیپشن: PCB's big announcement for the fans coming to the second semi-final

ایک نیوز:آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں پی سی بی نے شائقین کو فری افطاری دینے کا اعلان کیا ہے۔
دوسرا سیمی فائنل لاہور میں کھیلا جائے گا، پی سی بی نےکل منگل 5مارچ کو سیمی فائنل میچ کے دوران شائقین کو فری افطار کروانے کا اعلان کیا ہے،قذافی سٹیڈیم میں نیوزی لینڈ و جنوبی افریقہ کا میچ دیکھنے والوں کو فری افطاری دی جائے گی۔
  شائقین ٹکٹ دکھا کر کجھور، جوس اور منی پیزا والا افطاری باکس حاصل کر سکیں گے ، شائقین سٹیڈیم کے اندر فوڈ سٹالز سے کھانے پینے کی دیگر اشیا بھی خرید سکیں گے ، سیمی فائنل میچ کل دوپہر2بجے شروع ہوگا جبکہ افطار شام6بج کر5منٹ پر ہوگی۔