چیمپئنز ٹرافی:آسٹریلیا کی بھارت کیخلاف بیٹنگ جاری

Mar 04, 2025 | 13:55 PM

ایک نیوز: چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل آج بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے اس بڑے مقابلے میں آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ  کا کہنا ہے کہ آج کے میچ میں 2 تبدیلیاں کی ہیں، بھارت کی ٹیم اچھی ہے،بہترین مقابلے کی توقع ہے، بھارت کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کریںگے۔

بھارتی  کپتان  روہت شرمانے کہا کہ  پراعتماد ہیں، ہم نے یہاں 3میچ کھیلے ہیں،ہمیں اچھی کرکٹ کھیلنی ہے،چاہے پہلے بیٹنگ ہو یا بولنگ،ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

مزیدخبریں