ویب ڈیسک: قانونی پیچیدگیوں کے باعث پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کوفائیو جی کی نیلامی میں مشکلات کا سامنا درپیش ہے۔
فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی جون2025میں جبکہ سپیکٹرم کی کمرشل لانچنگ2026کی پہلی سہ ماہی میں متوقع ہے، پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ٹیلی کام مارکیٹ اسسمنٹ مکمل کرلی ہے،ٹیلی کام ریفارمز اور سٹیک ہولڈرز کیساتھ مشاورت جاری ہے۔
نیلامی کا عمل سپیکٹرم کی قیمت اور نیلامی کے ڈیزائن کی سٹیج تک پہنچ چکا ہے،ایڈوائزری کمیٹی ایک ماہ میں پالیسی سفارشات حکومت کو بھیجے گی، سفارشات کے بعد حکومت پالیسی ڈائریکٹو جاری کرے گی، دو ٹیلی کام کمپنیوں کے انضمام میں تاخیر کے باعث نیلامی میں مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔
ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ 2600،2100اور1800میگا ہرٹس کے کیسز عدالتوں میں ہیں، 2600میگا ہرٹس بینڈ میں140میگا ہرٹس سپیکٹرم کے کیسز زیر التواء ہیں،1800میگا ہرٹس بینڈ میں 6.6 میگا ہرٹس سپیکٹرم کا کیس بھی زیر التوا ہے جبکہ2100میگا ہرٹس بینڈ میں10میگا ہرٹس سپیکٹرم کا کیس بھی التوا کا شکار ہے۔
قانونی پیچیدگیاں،پی ٹی اے کوفائیو جی کی نیلامی میں مشکلات کا سامنا
Mar 04, 2025 | 12:45 PM