ایک نیوز: اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
8کاروائیوں میں15ملزمان گرفتارکر لیے گئے، کاروائیوں میں تقریباً 2کروڑ 40 لاکھ روپے مالیت کی 185 کلوگرام منشیات برآمدہوئی، موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب سوزو کی پک اپ سے 5 کلو 500 گرام ہیروئین اور 1 کلو 500 گرام آئس برآمد، 2 ملزمان گرفتار ہوئے۔
موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب دوسری کارروائی میں گاڑی سے 2.4 کلوگرام افیون اور 2.4 کلوگرام چرس برآمد، 2 ملزمان گرفتار، موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب کار سے 8کلو 400گرام چرس برآمد، 2 ملزمان گرفتارکیے گئے۔
سیالکوٹ پسرور روڈ پر موٹرسائیکل سوار ملزم سے 2کلو 400 گرام چرس برآمد، جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کراچی پر بحرین روانہ ہونے والے مسافر کے بیگ سے 248 گرام ہیروئین برآمد، مچھر کالونی کراچی میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران گھر سے 132 کلوگرام چرس اور 400 گرام آئس برآمد، 3 ملزمان گرفتارکیے گئے۔
سکھر میں ہسپتال کے قریب کار سے12کلوگرام چرس برآمد، 2 ملزمان گرفتار،سکھر شہر میں موٹرسا ئیکل سوار2ملزمان سے18کلوگرام چرس برآمدکی گئی، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

کیپشن: ANF crackdown, 185 narcotics recovered, 15 accused arrested