ویب ڈیسک: چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں رسائی کیلئے چار ٹیموں کے نام سامنے آگئے ہیں، پہلا سیمی فائنل آج بھارت اور آسٹریلیا کے مابین ہوگا ۔
دونوں ٹیمیں دن 2بجے دبئی کرکٹ گراؤنڈ میں ان ایکشن ہوں گی، بھارتی ٹیم ایونٹ میں تاحال ناقابل شکست رہی ہے، بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان151ون ڈے میچز کھیلے گئے، 84میں کینگروز نے میدان مارا جبکہ57میں بھارت نے کامیابی حاصل کی۔
چیمپئنز ٹرافی میں دونوں ٹیمیں4بار مد مقابل آئیں، بھارت نے دو اور آسٹریلیا نے ایک میچ میں کامیابی حاصل کی، ایک میچ بغیر نتیجہ رہا، آئی سی سی ایونٹس کے ناک آؤٹ میچز میں دونوں ٹیموں کا 8 بار آمنا سامنا ہوا، دونوں ٹیموں نے چار، چار میچز جیتے۔
دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ5مارچ کو مدمقابل ہوں گے، دونوں ٹیمیں آج قذافی سٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن کریں گی۔

کیپشن: Champions Trophy: The first semi-final will be played between India and Australia today