یوکرین کیساتھ معدنیات کامعاہدہ امریکا کیلئے بہت اچھا ہے:ٹرمپ

یوکرین کیساتھ معدنیات کامعاہدہ امریکا کیلئے بہت اچھا ہے:ٹرمپ
کیپشن: Minerals deal with Ukraine is very good for US: Trump

ایک نیوز:امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کا وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ہم نے یورپ سے زیادہ یوکرین کونوازا، یوکرین کیساتھ معدنیات کامعاہدہ امریکا کیلئے بہت اچھا ہے۔
 ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ کانگریس میں تقریر کے دوران معدنیات کےمعاہدے پر بات کروں گا، کینیڈ ا اورمیکسیکو کی کمپنیوں سے امریکا میں سرمایہ کاری کامطالبہ کرتاہوں، امریکا اورتائیوان کی مینوفیکچرنگ کمپنی کے درمیان معاہدہ طے پاگیاہے،تائیوانی کمپنی امریکا میں 100 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرناچاہتی ہے۔
  ٹرمپ نے کہا کہ تائیوانی کمپنی کی سرمایہ کاری سے20سے 25ہزار نوکریاں پیدا ہوں گی، یوکرینی صدر زیلنسکی کودوبارہ مذاکرات کیلئے سنجیدہ ہونے پڑے گا،زیلنسکی کایوکرین میں جاری جنگ پر ر د عمل درست نہیں،ارجنٹائین کے ساتھ آزاد تجارت کامعاہدہ کریں گے۔
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےزیلنسکی کی نیوز کانفرنس پر ردعمل میں کہا ہے کہ روس یوکرین جنگ کا خاتمہ مشکل، زیلنسکی امن نہیں چاہتے، یوکرینی صدر زیلنسکی جاری جنگ کے حل میں دلچسپی نہیں ر کھتے ، امریکا یوکرینی صدر کے جذباتی موقف کی مزید تائید نہیں کرسکتا۔
دوسری جانب امریکی صدر نے کہا کہ کینیڈا اورمیکسیکو کے پاس ٹیرف سے بچنے کاراستہ نہیں بچا، کینیڈا اورمیکسیکو پرمنگل سے ٹیرف نافذ کریں گے، ٹرمپ نے کینیڈا اورمیکسیکو کی تمام مصنوعات پر25فیصد درآمدی ڈیوٹی لگانے کاحکم دیا تھا ، ٹرمپ نے چینی مصنوعات پر بھی ٹیرف20فیصد تک بڑھادیا ہے، ٹرمپ نے تینوں ممالک پرمنشیات کی امریکااسمگلنگ کاالزام لگایا تھا، میکسیکو اورکینیڈا کوسرحد پر انتظامات بہتر بنانے کیلئے ایک ماہ کاوقت آج ختم ہورہا ہے۔