ویب ڈیسک:مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کو اہم قرار دیدیا۔
بل گیٹس نے کہا کہ ٹیکنالوجی صحت اور تعلیم کے شعبوں میں انقلابی تبدیلیاں لانے میں مدد فراہم کرے گی۔مستقبل قریب میں اے آئی ٹیکنالوجی میں بڑی پیشرفت ہوگی جس سے ہمیں متعدد اہم شعبوں میں آگے بڑھنے میں مدد ملے گی، یہ ٹیکنالوجی بہتر ادویات کی تیاری میں معاون ثابت ہوگی اور ہم یقیناً اسے تعلیمی شعبے میں بھی استعمال کر سکیں گے۔
بل گیٹس نے کہا کہ ابھی یہ واضح نہیں کہ اے آئی ٹیکنالوجی کتنی تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اور ہم اس کو کس حد تک مثبت کاموں کے لیے استعمال کر سکیں گے۔