فاسٹ بولر سلمان ارشاد کا کوہلی کو آؤٹ کرنے کی خواہش کااظہار

Mar 04, 2024 | 23:29 PM

ویب ڈیسک:پشاور زلمی کے فاسٹ بولر سلمان ارشاد نے کوہلی کو آؤٹ کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
 سلمان ارشاد کاانٹرویو میں کہنا تھاکہ پی ایس ایل، سی پی ایل اور ٹی ٹین میں دنیا کے ہر ٹاپ بیٹر کو آؤٹ کیا ہے، نیٹ پر ویرات کوہلی کو بولنگ کراچکا ہوں مگر میچ کی خواہش ہے۔بابر اور رضوان، سی پی ایل میں پولارڈ اور رسل کو آؤٹ کرچکا ہوں،  جیسی بیٹنگ کنڈیشنز پی ایس ایل میں ہیں اس میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔
 فاسٹ بالر کاکہنا تھاکہ مختصر باؤنڈری میں مس ہٹ بھی باؤنڈری ہوجاتی ہے، کوشش ہوگی کہ ٹورنامنٹ کے اختتام تک ٹاپ بولر بن جاؤں،   پاکستان کیلئےکھیلنا میرا ہدف ہے، سینے پر جب تک اسٹار نہیں لگ جاتا اس وقت تک خواب پورا نہیں ہوگا۔

مزیدخبریں