پاکستان باکسر کی اٹلی میں شرمناک حرکت،رقم چوری کرلی 

پاکستان باکسر کی اٹلی میں شرمناک حرکت،رقم چوری کرلی 
کیپشن: پاکستان باکسر کی اٹلی میں شرمناک حرکت،رقم چوری کرلی 

ویب ڈیسک:پیرس اولمپکس کے کوالیفائنگ راونڈ میں شرکت کرنیوالے پاکستانی باکسر اٹلی میں ساتھی خاتون باکسر سے بیگ سے رقم چراکرغائب ہوگیا۔
  پاکستان کی باکسنگ ٹیم ان دنوں اٹلی میں ہے جہاں پیرس اولمپکس کے کوالیفائنگ راونڈ جاری ہیں، پاکستان ٹیم میں تین مرد اور دو ویمنز باکسر شامل ہیں۔
سیکرٹری پاکستان باکسنگ فیڈریشن کرنل ناصر تنگ نے قومی باکسر زوہیب رشید کی جانب سے چوری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خاتون باکسر ٹریننگ کیلئے باہر گئیں تو زوہیب رشید نے ہوٹل کے استقبالیے سے کمرے کی چابی لی اور بیگ سے پاؤنڈ لیکر فرار ہو گئے۔
کرنل ریٹائیرڈ ناصر تنگ نے بتایا کہ زوہیب رشید اپنی پہلی فائٹ کیلئے بھی نہیں آئے اور 51 کلو گرام کیٹگری میں زوہیب رشید کے مدمقابل باکسر کو واک اوور دے دیا گیا۔
سیکرٹری پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے کہا کہ زوہیب رشید کل سے لاپتہ ہیں جس کی پولیس میں رپورٹ بھی درج کرا دی ہے۔