زرداری کو ووٹ کافیصلہ رابطہ کمیٹی کریگی،ایم کیو ایم کاحکومتی وفد کو جواب 

Mar 04, 2024 | 22:05 PM

ایک نیوز:صدارتی امیدوار آصف زرداری کو ووٹ دینے کا فیصلہ کمیٹی کرےگی،ایم کیو ایم کاحکومتی وفد کو جواب ،نیم رضا مندی ظاہر کردی ۔

 صدارتی انتخابات کیلئے اتحادی جماعتیں متحرک،پیپلزپارٹی کے وفد کی ایم کیو ایم کے کنونیئر ڈاکٹرخالد مقبول کی رہائشگاہ آمد،صدارتی امیدوار آصف زرداری کیلئے ووٹ کی درخواست کی ۔

اتحادی جماعت کے وفد راجہ پرویز اشرف،یوسف رضا گیلانی ،خورشید شاہ اور سید نوید قمر،ن لیگ کے رہنما اسحاق ڈار نے ایم کیو ایم کے کنوینئر خالد مقبول سے ملاقات کی۔ ایم کیو ایم کے رہنما صادق افتخار، آسیہ اسحاق،  جاوید حنیف اور احمد سلیم صدیقی بھی موجود تھے ۔

حکومتی اور ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات میں صدارتی انتخابات، قومی سیاسی و پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم سے صدارتی امیدوار آصف زرداری کیلئے ووٹ مانگا۔

ایم کیو ایم کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی کاکہنا تھاکہ پیپلز پارٹی  کے وفد کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ہم پہلے بھی اتحادیوں کے ساتھ چلتے آرہے ہیں۔ہم جمہوریت اور پاکستان کے حق کے لیے پیپلز پارٹی کو ووٹ دیں گے مگر حتمی فیصلہ کل کراچی میں رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا ۔ہم نے آگے کی راہوں کی بات کی ہے۔ اب صدارت کے عہدے کا الیکشن ہو رہا ہے۔ پیپلز پارٹی کے آصف علی زرداری امیدوار ہیں۔ وفد نے حمایت مانگی ہے۔ ہماری مفاہمت کی تاریخ ہے۔ ہم پہلے بھی ساتھ چلتے رہے ہیں۔ 
سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کاکہنا تھاکہ ہمارا مشترکہ وفد ایم کیو ایم سے ملاقات کرنے آیا ۔ہم صدارت کے انتخاب کے ووٹ کیلئے یہاں موجود ہیں۔ہمیں خوشی ہے ایم کیو ایم نے ہمیں ووٹ دینے کی یقین دہانی کروائی ۔تمام سیاسی جماعتیں الیکشن سے آگے نکل کر ملک کے لیے سوچ رہے ہیں۔

مزیدخبریں