ایک نیوز :الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد سنی اتحاد کونسل وفاق اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں 77مخصوص نشستوں سے محروم ہو گئی ۔
تفصیلات کے مطابق سنی اتحاد کونسل قومی اسمبلی میں خواتین کی 20 اور اقلیتوں 3 مخصوص نشستوں سے محروم ہوگئی۔ان نشستوں میں پنجاب سے خواتین کی 12 اورخیبرپختونخوا سے 8 نشستیں شامل ہیں۔
سنی اتحاد کونسل پنجاب اسمبلی میں خواتین کی 24 اور اقلیتوں کی 3 نشستوں کھو بیٹھی ہے، خیبرپختونخوا اسمبلی میں خواتین کی 21 اور اقلیتوں کی 4، سندھ اسمبلی میں خواتین کی 2 نشستوں سے محروم ہوگئی ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے درخواست مسترد کیے جانے کے بعد سنی اتحاد کونسل قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں کی بڑی تعداد کھو بیٹھی ہے۔ اب یہ نشستیں دیگر جماعتوں میں تقسیم کی جائیں گی۔