ایک نیوز :حکومت سازی کے بعد صدارتی دنگل کیلئے پنجاب میں تیاریاں،ارکان اسمبلی کے ترجیحی بنیادوں پر اسمبلی کارڈز بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق ارکان اسمبلی کارڈ دکھا کرہی صدارتی انتخاب کے لئے ووٹ کاسٹ کرسکیں گے۔
پنجاب اسمبلی میں صدارتی انتخاب کے لئے ممبر الیکشن کمیشن پنجاب نثار درانی پریذ ائیڈنگ آفیسر ہوں گے۔ پنجاب اسمبلی کا ہال 9مارچ کو صدارتی انتخاب کے لئے الیکشن کمیشن کے حوالے کیاجائیگا۔سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نوٹیفکیشن کے ذریعے اسمبلی ہال انتخابی ووٹنگ کے لئے مختص کریں گے۔اسمبلی ہال اور الیکشن سے متعلق تمام امور الیکشن کمیشن کے سپرد کردیئے جائیں گے ۔
الیکشن کمیشن8مارچ کو صدارتی انتخاب کی ووٹنگ کے لئے پنجاب اسمبلی میں انتظامات کاجائزہ لے گا۔