صدارتی انتخابات ،استحکام پاکستان پارٹی نے آصف زرداری کی حمایت کردی 

Mar 04, 2024 | 20:53 PM

ایک نیوز :صدارتی انتخابات کیلئے انتخابی مہم جاری،استحکام پاکستان پارٹی نے آصف زرداری کی حمایت کردی ۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی صدارتی الیکشن کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی کے ارکان کی صدر استحکام پاکستان عبدالعلیم خان کی رہائش گاہ آمد،صدارتی انتخاب کیلئے آصف زرداری کیلئے ووٹ کی درخواست کی ۔پیپلزپارٹی کی  کمیٹی میں نوید قمر،سید خورشید شاہ ،یوسف رضا گیلانی،اسحاق ڈار شامل تھے ۔

 صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کاکہنا تھاکہ میں پیپلزپارٹی کے وفد اور اسحاق ڈار کو خوش آمدید کہتا ہوں۔اعزاز کی بات ہے کہ یہ میرے گھرآصف علی زرداری کیلئے  ووٹ مانگنے آئے۔استحکام پاکستان پورے دل سے ان کیساتھ ہے ۔پنجاب اور مرکز میں آصف کو ووٹ ڈالیں گے ۔میرے لئے سب سے پہلے پاکستان ہے۔اس ملک کو اندھیروں سے نکالنے کیلئے جو ہوا وہ کرینگے۔ پاکستان پر برا وقت ہے لوگ مشکل کا شکار ہے۔اس وقت ہم سب کو اکٹھے ہونے کی ضرورت ہے۔الیکشن کے مسائل کو بھولنے کی ضرورت ہے۔تمام بڑی پارٹیوں کو ایک ایک صوبہ مل گیا ہے۔

عبدالعلیم خان کاکہنا تھاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔لوگ پریشانیوں کا شکار ہیں مزید پریشان نہیں کرنا چاہتے۔اپوزیشن کی جماعتوں کا حق ہے حکومت کی غلطیوں کی نشاندہی کرے۔لیکن ملکی مفاد کو پہلے رکھنا چاہیے۔اس ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کردار ادا کرینگے۔جہاں غلطیاں ہمیں نظر آئی ہم ان کی نشاندہی کرینگے۔حکومت بنانا جس کا حق ہے انہوں نے ہی حکومت بنائی ہے۔

صدر استحکام پاکستان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کا رزلٹ سب کو منظور ہیں۔خیبر پختونخوا کا رزلٹ ان کو بھی منظور  ہے جن کو باقیوں پر اعتراض ہے ۔اگر دھاندلی ہوئی ہے تو ایک صوبے کو چھوڑ کر کیوں ہوئی ہے؟آپ کہیں کہ خیبرپختونخوا میں ہمیں جو سیٹیں ملی ہے وہ دھاندلی سے ملی ہے ۔اتنا تو جرات کا مظاہرہ  تو کرنا ہوگا ۔

سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کاکہنا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کا شکریہ جنہوں نے آصف زرداری کی حمایت کا اعلان کردیا۔علیم خان کی باتوں سے مکمل اتفاق کرتا ہوں۔

مزیدخبریں