اننت امبانی کی شادی :عالیہ بھٹ اور رنبیر کپورکی بیٹی توجہ کا مرکز بن گئی

Mar 04, 2024 | 20:31 PM

ویب ڈیسک:مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی سہ رزہ “ پری ویڈنگ “ تقریبات کا اختتام ہوگیا ۔ تقریبات میں کئی سپر اسٹارز نے نے اپنے جلوے دکھائے دنیا کے چند با اثر شخصیات اور بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکاروں نے شرکت کرکے چار چاند لگادئیے۔
ایسے میں کچھ ننھے مہمان بھی لوگوں کی نگاہ کا مرکز بنے رہے ۔ان میں سے ایک عالیہ بھٹ کی بیٹی بھی تھیں ۔بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی بیٹی آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پری ویڈنگ تقریبات میں سب مہمانوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔


بھارتی سوشل میڈیا پر عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی بیٹی راہا کی متعدد ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں ، جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ وہ اپنی ممی اور پاپا کی گود میں اٹھائی ہوئی گھوم رہی ہیں۔


 اداکارہ کی اپنی بیٹی راہا کو گود میں اٹھائے ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں عالیہ بھٹ اور راہا آننت امبانی سے ملاقات کر رہے تھے۔اسی طرح دوسری ویڈیو میں راہا اپنی پاپا رنبیر کپور کی گود میں ہیں اور ابھیشک بچن انہیں پیار کررہےہیں۔ان تقریبات میں دنیا بھرکی مایہ ناز شخصیات اورنامور بالی ووڈسپراسٹارزاورسلیبریٹیز نے شرکت کی ۔


ستاروں کے جھرمٹ میں سجی ان تقریبات میں جہاں بین الاقوامی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ ریانا نے لازوال پرفارمنس دی ،وہیں شاہ رخ خان نے اپنی اہلیہ کے ساتھ ڈانس پرفارمنس دے کر محفل لوٹ لی ۔

مزیدخبریں