طلاق کی افواہیں : ایشوریہ اور ابھیشک کی اننت امبانی کی شادی میں انٹری

طلاق کی افواہیں : ایشوریہ اور ابھیشک کی اننت امبانی کی شادی میں انٹری
کیپشن: Aishwarya-Abhishek participate in day 3 of Ambanis' gala

ویب ڈیسک :بالی وڈ اداکار ابھیشک بچن اور  اداکارہ ایشوریہ رائے کی طلاق کی افواہیں کئی روز سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں ۔بھارتی میڈیا میں یہ خبریں اس وقت سامنے آئیں کہ جب ابھیشک بچن کو اپنی شادی کی انگوٹھی کے بغیر دیکھا گیا۔ ابھیشیک نے دہلی میں گھڑیوں کے ایک برانڈ کی پروموشن میں شرکت کی جہاں ان کی موجودگی نے حاضرین کے ساتھ ساتھ مداحوں میں بھی تجسس کی لہر پیدا کردی۔

اس تقریب میں ابھیشک اپنی شادی کی وہ انگوٹھی جسے وہ ہمیشہ پہنا کرتے تھے ، اس کے بغیر دکھائی دیے جس نے ناصرف میڈیا کی توجہ حاصل کی بلکہ ان کے چاہنے والے لاکھوں مداحوں کو بھی پریشانی میں مبتلا کردیا۔کئی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یہ افواہیں سامنے آنے لگیں کہ ایشوریا اور ان کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے جبکہ بیشتر مداح کشمکش کا شکار دکھائی دے رہے ہیں کہ آیا یہ افواہیں سچ ہیں بھی یا نہیں۔


ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ‘میں نے ایکس پر کسی کو اس کا ذکر کرتے دیکھا۔ پتہ نہیں یہ کتنا سچ ہے لیکن میں ہمیشہ یہی سوچتا ہوں کہ بچن خاندان میں طلاق ناممکن ہے، اس کی توقع نہیں کی جاسکتی۔

اننت امبانی کی شادی میں شرکت :
ایشیا کی سب سے امیر ترین شخصیت مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے آننت امبانی کی شادی میں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشوریہ رائے اور اداکار ابھیشیک بچن نے شرکت کی۔سوشل میڈیا سائٹس اس وقت آننت امبانی اور رادھیکا کی شادی سے قبل منعقد کی گئیں پرتعیش تقریبات کی ویڈیوز اور تصوروں سے بھری ہوئی ہیں۔ان ویڈیوز میں بچن فیملی کی شادی میں انٹری بھی قابلِ ذکر ہے۔

متعدد ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امیتابھ بچن، اُن کی بیٹی شویتا، ایشوریہ رائے، ابھیشیک بچن اور آرادھیا ایک ساتھ شادی میں انٹری دے رہے ہیں۔ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایشوریہ رائے ، ابھیشک بچن اور ان کی بیٹی ارادھیا ایک گانے پر جھوم رہے ہیں ۔ جس سے ان کے مداح یہ اندازہ لگا رہے ہیں کہ شاید ان کے درمیان طلاق کی افواہوں میں زیادہ صداقت نہیں تھی ۔