مخصوص نشستوں نہ ملنےپرپی ٹی آئی سینئرقیادت کا اجلاس طلب 

Mar 04, 2024 | 20:00 PM

ایک نیوز :الیکشن کمیشن کی جانب سے مخصوص نشستیں نہ ملنےپر پی ٹی آئی سینئرقیادت کے رابطے،اہم اجلاس طلب کرلیا۔

تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب کی جانب سے طلب کئے گئے اجلاس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد اگلے لائحہ عمل پر بات چیت کی جائے گی ۔

 ذرائع کے مطابق تحریک انصاف الیکشن کمیشن کی جانب سے مخصوص نشستیں نہ ملنے کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرے گی ۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دینے  کی درخواست مسترد کر دی۔ الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا کہ سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی مستحق نہیں ، سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں  نہیں مل سکتیں۔

الیکشن کمیشن نے فیصلہ 4.1 سے جاری کیا ،الیکشن کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 53 کی شق 6، الیکشن ایکٹ کے سیکشن 104 کے تحت فیصلہ سنایا۔چیف الیکشن کمشنر،ممبر سندھ،پنجاب اور بلوچستان نے نشستیں اکثریتی فیصلے کی حمایت کی۔ممبر پنجاب الیکشن کمیشن بابر حسن بھروانہ نے  اختلافی نوٹ دیا۔اختلافی نوٹ میں انہوں نے لکھا کہ معزز ممبران کے ساتھ اس حد تک اتفاق کرتا ہوں کہ یہ سیٹیں سنی اتحاد کونسل کو الاٹ نہیں کی جاسکتیں.یہ مخصوص نشستیں آئین کے آرٹیکل 51 اور 106 میں ترمیم تک خالی رکھنی چاہئیں.

مزیدخبریں