ٹویٹر کی بندش کا معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا

Mar 04, 2024 | 19:14 PM

ایک نیوز :ٹویٹر کی بندش کا معاملہ  اسلام آباد ہائیکورٹ بھی پہنچ گیا  ۔

تفصیلات کےمطابق  اسلام آباد ہائیکورٹ میں ٹویٹر کی بندش کیخلاف صحافی احتشام عباسی نے وکلاء کے ذریعے درخواست دائر کی ،چیف جسٹس عامر فاروق کل صحافی احتشام عباسی کی درخواست پر سماعت کریں گے،رجسٹرار آفس نے درخواست کل مقرر کرنے کی کازلسٹ جاری کردی ،درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ٹویٹر کی بندش ختم  کر کے ٹویٹر بحال کرے ۔17 فروری کے بعد سے اب تک ٹویٹر پر پابندی عائد کی گئی ہے،ٹویٹر کی مسلسل بندش آرٹیکل 19 کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں پی ٹی اے اور وزارت اطلاعات کو فریق بنایا گیا ہے ،درخواست وکیل سردار مصروف اور آمنہ علی کے ذریعے دائر کی گئی۔

مزیدخبریں