ایک نیوز:’’سڑکیں بحال ،پنجاب خوشحال ‘‘پراجیکٹ کے تحت مریم نواز نے پنجاب بھر میں رابطہ سڑکوں کی مرمت،بحالی کیلئے ڈیڈ لائن دیدی۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا ۔پرویز رشید،ارکان اسمبلی عظمی بخاری، چیف سیکرٹری،چیئرمین بی اینڈ ڈی،سیکرٹری فنانس اوردیگر حکام نے شرکت کی ۔
سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔پنجاب میں روڈ رائٹ ایپ کے ذریعے 7948کلومیٹر روڈز سروے مکمل کر لیا گیا۔2000کلومیٹر سڑکوں کو سروے پروفائلو میٹر کے ذریعے کیا گیا۔خود کارسروے میں 100مقررہ پیرا میٹر کے ذریعے روڈز کی حالت کا تعین کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی نئی اور پرانی روڈز پر ایکسل لوڈ مینجمنٹ سسٹم پر عملدرآمد کی ہدایت،ایکس لوڈ مینجمنٹ سسٹم کے لئے روڈزپر الیکٹرک کانٹانصب کرنے کی منظوری دیدی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا روڈ ز کے زیر تکمیل منصوبے مکمل کرنے کا حکم،پنجاب بھرکے روڈ برج پررپورٹ طلب کر لی۔
مریم نواز نے6ماہ میں پنجاب کی 153 سے زائد سڑکوں کی تعمیر و مرمت مکمل کرنے،5اہم رابطہ سڑکوں پر ایکسپریس وے بنانے کا حکم دیدیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کاکہنا تھاکہ ملتان، وہاڑی روڈز سمیت دیگر سڑکیں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بنائیں جائیں گی ۔پنجاب بھر میں کوئی بھی سڑک ٹوٹی پھوٹی نہ رہے، سڑکوں کی تعمیر و بحالی جلد مکمل کرائیں گے۔مرکزی رابطہ سڑکوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔سڑکوں کی تعمیر وبحالی جلد چاہتے ہیں لیکن معیار پر قطعا سمجھوتہ نہیں ہو گا۔