وزیراعظم شہبازشریف سے انوار الحق کاکڑ کی ملاقات،نیک خواہشات کااظہار 

Mar 04, 2024 | 18:01 PM

ایک نیوز :وزیراعظم شہبازشریف سے سبکدوش نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی ملاقات،مستقبل میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف کی حلف برداری کے بعد وزیراعظم ہاؤس آمد،پاک فوج کے چاک وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا ۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سبکدوش ہونے والے نگران وزیرِ اعظم کی قیادت میں  ملکی ترقی کے تسلسل کیلئے اقدامات کی تعریف کی. 

 وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سبکدوش نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کو الوادع کیا.

قبل ازیں سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پرلکھا کہ بطور نگران وزیراعظم اپنی مدت کے اختتام پر ہر کسی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔نازک وقت میں قوم کی خدمت کرنا اعزاز تھا۔ ہم نے مل کر جو اقدامات کئے اس پر فخر ہے۔ نئی آنے والی حکومت کی کامیابی اور خوشحالی کے لئے دعا گو ہوں۔خدا کرے پاکستان ترقی کی منازل کو طے کرتا رہے۔

واضح رہے کہ سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے شہبازشریف کی 16ماہ کی حکومت ختم ہونے پر 14اگست 2023کو عہدے کا حلف اٹھایاتھا اور تقریباً6ماہ تک ذمہ داریاں سرانجام دیں۔

کابینہ ڈویژن نے سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور وفاقی کابینہ کے سبکدوش ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

 آئین کے آرٹیکل (5) 91 کے تحت شہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد انوار الحق کاکڑ ،تمام 25 وفاقی وزراء، معاونین اور مشیران سبکدوش ہو ئے۔

 
  

مزیدخبریں