مخصوص نشستیں نہ دینے پر سنی اتحاد کونسل کا عدالت سے رجوع کا فیصلہ

مخصوص نشستیں نہ دینے پر تحریک انصاف کا عدالت سے رجوع کا فیصلہ
کیپشن: مخصوص نشستیں نہ دینے پر تحریک انصاف کا عدالت سے رجوع کا فیصلہ

ایک نیوز :الیکشن کمیشن کی طرف سے مخصوص نشستیں نہ ملنے پر سنی اتحاد کونسل  نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق  پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرے گی۔سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفرکہا کہ تحریک انصاف کو مخصوص نشستوں سے محروم کرنا جمہوریت کی پیٹ پر خنجر گھونپنے کے مترادف ہے ۔ الیکشن کمیشن کا فیصلہ آیا ہے کہ مخصوص نشستیں سنی اتحاد کو نہیں مل سکتی آئین کا ارٹیکل 51واضح ہے کل 336نشستیں بنتی ہیں آرٹیکل 106صوبائی اسمبلی کی نشستوں سے آگاہ کرتا ہے، نیشنل اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کا کام اہم ہے جب تک قومی و صوبائی اسمبلی مکمل نہیں ہوتی تو آئینی نشستوں پر انتخاب نہیں ہو سکتا جیسے صدر مملکت اور سینٹ کے الیکشن ہاؤس نامکمل ہو تو نہیں ہو سکتے۔

سینیٹر علی ظفر نے کہاکہ  الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کی سیٹیں نہیں دی ہم نے وزیراعظم کے انتخاب سے پہلے فیصلہ کرنے کا کہا تھا ہمارے مطابق وزیراعظم کا انتخاب غیر آئینی ہے الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کا نشان لے لیا تھا اور اس نشان پر الیکشن میں حصہ نہیں لینے دیا کوشش ناکام ہوئی عوام نے باقاعدہ پی ٹی آئی کو مینڈئٹ دیا الیکشن کمیشن نے 92ارکان کا نوٹیفیکیشن دیا پی ٹی آئی ممبران نے سنی اتحاد کونسل میں شرکت صرف مخصوص نشستوں کے لئے کی ہماری تئیس نشستیں بنتی تھی الیکشن کمیشن نے اعلان کیا کہ ہم یہ نشستیں آپ کو نہیں دے رہے ۔

علی ظفر نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے وہ نشستیں دیگر سیاسی جماعتوں کو دینے کا فیصلہ کیا ہے ، اگر ایسا ہوا تو یہ آئینی غلطی ہو گی الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کے انعقاد پر استعفی دے، اس فیصلے کے بعد صدارتی اور سینٹ کے انتخابات ہمیں قبول نہیں ہونگے، ہم نے فیصلہ کر لیا ہے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کریں گے ،ہمارا مطالبہ ہے صدارتی انتخابات اور سینٹ کے انتخابات کو ملتوی کیا جائے ۔

الیکشن کمیشن  کے فیصلے پر رہنما پاکستان تحریک انصاف محمد بشارت راجہ نے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف سے بغض کی روایت قائم رکھی، بلّا چوری سے لے کر مینڈیٹ چوری تک تحریک انصاف مخالف قوّتوں کی بہترین سہولت کاری کی۔سنی اتحاد کونسل کو طے شدہ منصوبے کے تحت مخصوص نشستیں نہ دی گئی اور تسلسل سے دیوار سے لگایا جارہا ہے۔الیکشن کمیشن کے غیرآئینی، غیرجمہوری اور غیرسیاسی فیصلوں سے تحریک انصاف کی عوام میں مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ  الیکشن کمیشن نےسنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دینے کے حوالے سے فیصلہ سنادیا ، الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا کہ سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی مستحق نہیں ، سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں  نہیں مل سکتیں۔