صدارتی انتخابات :آصف علی زرداری اور محمود اچکزئی کے کاغذات منظور

صدارتی انتخابات :آصف علی زرداری اور محمود اچکزئی کے کاغذات منظور
کیپشن: صدارتی انتخابات :آصف علی زرداری اور محمود اچکزئی کے کاغذات منظور

ایک نیوز :الیکشن کمیشن نے صدارتی امیدوار  آصف علی زرداری  اور محمود اچکزئی کے  کاغذات نامزدگی منظور کرلئے۔
تفصیلات کےمطابق   صدارتی انتخابات کے ریٹرنگ افسر نے امیداروں کی فہرست نوٹس بورڈ پر چسپاں کردی جبکہ سیاسی جماعتوں نے  صدارتی انتخاب کے لئے صف بندی  تیز کردی ۔  پنجاب اسمبلی میں  سیاسی جماعتوں کی صدارتی انتخاب کے لئے تیاریاں جاری ہیں،  ارکان اسمبلی کے ترجیحی بنیادوں پر اسمبلی کارڈز بنانے کا سلسلہ جاری  ہے ،ارکان اسمبلی  کارڈ دکھا کرہی صدارتی انتخاب کے لئے ووٹ کاسٹ کرسکیں گے، پنجاب اسمبلی میں صدارتی انتخاب کے لئے ممبر الیکشن کمیشن پنجاب نثار درانی پریذ ائیڈنگ آفیسر ہوں گے۔

 ذرائع کےمطابق  پنجاب اسمبلی کے ہال 9مارچ کو صدارتی انتخاب کے لئے الیکشن کمیشن کے حوالے  کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان ایک نوٹیفیکشن کےذریعے اسمبلی ہال انتخابی ووٹنگ کے لئے مختص  کریں گے۔ اسمبلی ہال اور الیکشن سے متعلق تمام امور  الیکشن کمیشن کے سپرد کردیئے جائیں گے ۔  الیکشن کمیشن8مارچ کو   صدارتی انتخاب کی ووٹنگ کے لئے پنجاب اسمبلی میں  انتظامات کاجائزہ لے گا۔

 سنی اتحاد کونسل بھی رواں ہفتے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں صدارتی انتخاب کے لئے حکمت عملی طے کرے گا، صد ارتی انتخاب میں سینٹ ،قومی اسمبلی اور بلوچستان اسمبلی کے  ہر رکن کا ایک ووٹ ہوگا ۔ صوبائی اسمبلیوں کے لئے  بلوچستان اسمبلی کے ارکان کی تعداد  فارمولے کے لئے میعار ہوگا ۔ سینٹ کے 100ارکان ،قومی اسمبلی کے 336 ارکان کا صدارتی انتخاب کے لئے ووٹ ہوگا۔  بلوچستان کے  65ارکان کا صدارتی انتخاب کے لئے ووٹ ہوگا۔371کے ایوان میں  پنجاب اسمبلی    کے  5.7ارکان کا ایک صدارتی ووٹ تصور ہوگا۔168کے ایوان میں سندھ اسمبلی کے 2.6ارکان کاایک ووٹ تصور ہوگا،145  کے ایوان میں خیبرپختونخواہ اسمبلی کے 2.2ارکا ن کااایک ووٹ تصور ہوگا۔

  صد ارتی انتخاب میں آصف علی زرداری حکومتی اتحاد کے امیدوار ہیں ۔ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار محمود خان اچکزئی ہیں۔