انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں معمولی اضافہ

انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں معمولی اضافہ
کیپشن: Slight rise in interbank dollar value

ایک نیوز:انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں معمولی اضافہ ہواہے۔
انٹر بینک میں کاروبار کےاختتام پرڈالر 7 پیسے مہنگا ہوا، انٹربینک میں ڈالر 279.19 روپے سے بڑھ کر 279.26 روپے پر بند ہوا۔
  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےاختتام پر مارکیٹ 626 پوائنٹس کے اضافے سے 65 ہزار 951 پوائنٹس پر بند ہوئی ،دن بھر مجموعی طور پر 355 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا،184 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 150 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔
 اسٹاک مارکیٹ میں 46 کروڑ 82 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی،اسٹاک مارکیٹ میں 16 ارب 2 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کی لین دین ہوئی، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 66,007 جبکہ کم ترین سطح 65,532 پوائنٹس رہی۔