اپنا گھر اپنی چھت سکیم پر عملدرآمد:وزیراعلیٰ مریم نواز نے اجلاس طلب کرلیا

Mar 04, 2024 | 16:14 PM

ایک نیوز :وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنا گھر اپنی چھت سکیم  پر عمل درآمد کے لیے اجلاس طلب کر لیا ۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں گھر بنا کر دینے کے لیے متعلقہ حکام سے شفارشات طلب کر لیں ،مریم نواز نے پنجاب بھر میں گھر بنانے کے لیے سروے رپورٹ طلب کی ہے ،  لاہور شہر میں ماڈل گھر تیار کر کےدیکھا یا جائے گا، اپنا گھر اپنی چھت سکیم میں دو بیڈ روم پر مشتمل ماڈل گھر بنایاجائے گا،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایک لاکھ گھر بنا کر دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں