ایک نیوز:نمونیاسےبڑھتےکیسزپراظہارتشویش کی قراردادپنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی۔
تفصیلات کےمطابق قرارداد ن لیگ کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی۔
قراردادکےمتن کےمطابق پنجاب میں نمونیا مزید 5 بچوں کی زندگیاں نگل گیا ہے،پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا کے 464 اور لاہور میں 98 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، پنجاب میں رواں سال نمونیا سے 456 اموات ہوئی ہیں اور 36 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
قراردادکےمتن کےمطابق لاہور میں رواں سال نمونیا سے73 اموات ہوئی اور 8085 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، یہ ایوان صوبے میں تیزی سے بچوں میں نمونیا کے کیسز بڑھنے پر تشویش کا اظہار کرتا ہے۔
قراردادمیں مطالبہ کیاگیاکہ بچوں کو نمونیا سے بچاؤ کےلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں، اس حوالے سے سرکاری سطح پر مہم چلائی جائے۔