ایک نیوز :مسلم لیگ ن کی قیادت نے پنجاب کا بینہ کی تشکیل کو حتمی شکل دے دی ۔
ذرائع کے مطابق مریم اورنگزیب کو پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ,موسمیات اور جنگلات کی وزارت دیئے جانے کا امکان،رانا ثنااللہ کو مشیر قانون بنایا جائیگا،میاں مجتبی شجاع الرحمن کو ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن کی وزارت ملے گی،عظمی بخاری اطلاعات و نشریات کی وزیر ہوں گی۔
ذرائع کےمطابق پرویز رشید کو معاون خصوصی, بلال یاسین کو وزیرخوراک بنایا جائے گا ،خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر ہیلتھ کے وزیر ہوں گے،خالد ججا کو محکمہ انہار کا قلمدان سونپے جانے کا امکان،فیصل ایوب کھوکھر کو سپورٹس, یوتھ افیئرز کی وزارت دی جائےگی،عمار احمد لغاری, سلمان نعیم, رانا سکندر حیات بھی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔