وزیراعظم کے ساتھ ہی پرنسپل سیکرٹری بھی تبدیل

Mar 04, 2024 | 16:06 PM

ایک نیوز : وزیراعظم شہبازشریف کے حلف اٹھاتے ہی پرنسپل سیکرٹری بھی تبدیل ہوگیا،ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کے اسد الرحمٰن گیلانی وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری تعینات ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کئے گئے ،ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کے اسد الرحمٰن گیلانی وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری تعینات کردیئے گئے۔اسد الرحمٰن گیلانی اس سے قبل سیکرٹری انچارج وزارت پیٹرولیم تعینات تھے،ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ  22 کے کیپٹن ریٹائرڈ خرم آغا کو وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کے عہدے سے ہٹا دیا گیا،کیپٹن ریٹائرڈ خرم آغا سیکرٹری کامرس تعینات،ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کے صالح فاروقی کو سیکرٹری کامرس کے عہدے سے ہٹا دیا گیا

صالح فاروقی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشنز جاری کر دئیے۔

مزیدخبریں