ایک نیوز:امیربالاج ٹیپوقتل کیس،ملزم ا حسن شاہ کے موبائل سے پولیس کو اہم شواہد مل گئے۔
ذرائع کےمطابق زیر حراست ملزم احسن شاہ کے موبائل سے وہ ویڈیوز برآمد کر لی گئیں جو اس نے بالاج کے پاس بیٹھ کر بنائیں ، بالاج کی آڈیوز بھی موصول کرلی جس میں وہ طیفی بٹ کے خلاف بات کر رہا تھا ، ملزم احسن شاہ نے یہ ساری ویڈیوز طیفی بٹ کو پیش کیں ۔
ذرائع کےمطابق آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے2 شوٹرز سمیت 6 افراد کی گرفتاری ڈال دی، مزمل اور احمد شاہ نامی دو افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔
ذرائع کےمطابق ڈی آئی جی آرگنائزڈکرائم عمران کشور نے تفتیش کے بعد بالاج کو قتل کروانے کا ذمہ دار طیفی بٹ کو قرار دے دیا۔
ذرائع کےمطابق ریڈ وارنٹ کا پروسس مکمل ہوگیا، طیفی بٹ کو گرفتار کر کے پاکستان لایاجائےگا، پکڑے جانے والے تمام ملزمان سے تفتیش کر لی گئی ہےتانے بانے طیفی بٹ سے ہی ملتے ہیں۔