ایک نیوز:ترجمان مسلم لیگ ن عظمیٰ بخار ی نےکہاہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی کارکردگی سےپی ٹی آئی کاخوف دن رات بڑھتارہےگا۔
تفصیلات کےمطابق میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےترجمان مسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری نےکہاہےکہ عمر ایوب وزارت عظمی کا الیکشن ہار کر دماغی توازن کھو بیٹھے ہیں، عمر ایوب اپنی حد میں رہیں،وزیراعلیٰ مریم نواز کا نام لینے سے گریز کریں، عمر ایوب کو جھوٹ بولتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔
لیگی رہنماکامزیدکہناتھاکہ تحریک فساد ہر وقت لاشوں کی تلاش میں رہتی ہےاور جھوٹا پراپیگنڈا کرتی ہے،وزیراعلیٰ مریم نواز کی کارکردگی سے پی ٹی آئی کا خوف دن رات بڑھتا رہے گا، پی ٹی آئی والوں کو دن میں تارے اور رات میں ڈراؤنے خواب نظر آنے شروع ہو گئے ہیں۔
مریم نوازکی کارکردگی سےپی ٹی آئی کاخوف دن رات بڑھتارہےگا،عظمیٰ بخاری
Mar 04, 2024 | 15:36 PM