وزیراعظم شہبازشریف نے عہدے کا حلف اٹھالیا

وزیراعظم شہبازشریف نے عہدے کا حلف اٹھالیا
کیپشن: وزیراعظم شہبازشریف نے عہدے کا حلف اٹھالیا

ایک نیوز :نو منتخب وزیراعظم شہبازشریف نے حلف اٹھالیا ۔
تفصیلات کےمطابق صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم شہبازشریف سے حلف لیا،تقریب حلف برداری ایوان صدر میں منعقد ہوئی ،تقریب حلف برداری میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ ،قائد مسلم لیگ ن نوازشریف ،سابق صدر آصف علی زرداری ، بلاول بھٹو زرداری ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف،سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ شریک تھے جبکہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور تقریب میں شریک نہیں ہوئے۔

وزیراعظم شہبازشریف کی  تقریب حلف برداری میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ، جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا ،چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی ،مسلم لیگ ن ، ایم کیو ایم اور استحکام پاکستان پارٹی کے کئی رہنما بھی شریک تھے ۔

جبکہ وزیراعظم  شہباز شریف عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئےجہاں نومتنخب  وزیراعظم کو پاکستان کی مسلح افواج کے دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ،بعدمیں  وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعظم آفس کے عملے کا تعارف بھی کروایا گیا۔ جب کہ نومنتخب وزیراعظم  شہباز شریف سے نگران وزیراعظم کے منصب سے سبکدوش ہونے والے انوارالحق کاکڑ کی ملاقات بھی ہوگی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے خصوصی اجلاس کے دوران وزارت عظمیٰ کے عہدے کیلئے ہونے والے انتخاب میں شہباز شریف وزیراعظم منتخب ہوگئے تھے۔