وفاقی کابینہ :کس کو کونسی وزارت ملے گی ؟ تفصیلات سامنے آگئیں

Mar 04, 2024 | 14:06 PM

ایک نیوز :مسلم لیگ ن نے وفاقی کابینہ کی تشکیل پر مشاورت شروع کر دی،کس کو کونسی وزارت ملے گی تفصیلات سامنے آگئیں۔

ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کو وزیرخزانہ بنانے پر غورکیا جارہا ہے جبکہ سردار یوسف کو مذہبی امور کا قلمدان سونپا جائیگا۔مصدق ملک پیٹرولیم، طارق فضل چودھری کو کیڈ کی وزارت دینے کا امکان ہے ۔آئی ٹی کا قلمدان انوشہ رحمن جبکہ چودھری عابد شیر علی کو مشیر برائے پانی و بجلی مقررکیا جانیکا امکان ہے ۔

ذرائع کےمطابق عطاء اللہ تاڑر کو وزیر اطلاعات، احسن اقبال کو وزیر داخلہ،حنیف عباسی کو وزارت صحت، خواجہ آصف کو وزارت دفاع کا قلمدان سونپا جائیگا۔تین مراحل میں 46 رکنی کابینہ تشکیل دی جائے گی۔ اسحاق ڈار کو کوئی اور اہم عہدہ ملنے کی صورت میں نجی بینک کے سربراہ کو مشیر خزانہ مقرر کرنے کا امکان ہے ۔

مزیدخبریں