پارلیمان اپوزیشن کے خدشات دور کرنے کیلئے کمیٹی بنائے،خالدمقبول صدیقی

Mar 04, 2024 | 13:49 PM

ایک نیوز:ایم کیوایم کےخالدمقبول صدیق نےکہاہےکہ پارلیمان اپوزیشن کے خدشات دور کرنے کیلئے کمیٹی بنائے۔
تفصیلات کےمطابق قومی اسمبلی کےاجلاس میں ایم کیوایم کےخالدمقبول صدیقی کااظہارخیال کرتےہوئےکہناتھاکہ پاکستان کی عوام کو سولویں اسمبلی کے قیام پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، سائفرپرجوڈیشل کمیشن بنادیاجائے، نظام کو بدلنے کے لئے سب کو ساتھ لے کر چلنا ہو گا،تجارتی خسارہ اس وقت خطرناک صورتحال اختیار کرچکا،ہمیں خطرہ ہے پاکستان مالی طور پر دیوالیہ نہ ہو جائے۔
خالدمقبول صدیقی کامزیدکہناتھاکہ2024 کی اسمبلی میں جو ہو رہا ہے 2018 میں بھی یہی ہوا،یہ شور شرابہ اور احتجاج ثابت کر رہا ہے کہ جمہوریت اپنا وجود کھو رہی ہے، بلاول بھٹو زرداری نے وفاق سے مزید تحلیل کی درخواست کی ہے، اٹھارویں ترمیم طاقت کی تحلیل کی بجائے طاقت کی مرکزیت کیسے ثابت ہوئی۔

واضح رہےکہ خالد مقبول صدیقی کی تقریر کے دوران اپوزیشن اور ایم کیو ایم رکن میں جھڑپ ہوئی، شیر افضل مروت اور ایم کیو ایم کا ایک رکن ایک دوسرے کو مارنے کےلیے لپکے جس پراسد قیصر اور دیگر اراکین نے بچ بچاؤ کروا دیا ،دونوں نے ایک دوسرے پر الزامات بچھاڑکردی۔

مزیدخبریں