خیبرپختونخوااسمبلی کااجلاس،وزیراعلیٰ نےاخراجات کی منظوری کی تحریک پیش کردی

Mar 04, 2024 | 13:33 PM

ایک نیوز:خیبرپختونخوااسمبلی کااجلاس جاری ہے،وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورنےاخراجات کی منظوری کی تحریک پیش کردی۔
تفصیلات کےمطابق سپیکربابر سلیم سواتی کی زیرصدارت خیبرپختونخوااسمبلی کااجلاس جاری ہے، اخراجات کا تخمینہ1 کھرب59 ارب50 کروڑ14 لاکھ37 ہزار روپے ہے ۔
 پیپلز پارٹی کے احمد کریم کنڈی کا پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتےہوئےکہناتھاکہ حکومت وزیراعلیٰ اورکابینہ پرمشتمل ہے، ابھی تک کابینہ کی تشکیل نہیں ہوئی، کابینہ کے بغیر اخراجات کی منظوری غیر قانونی ہوگی۔

تحریک انصاف کےاکبرایوب کااظہارخیال کرتےہوئےکہناتھاکہ  چند روز قبل پنجاب میں بھی یہی طریقہ اپنایا گیا، اخراجات منظور کرنے میں قانونی پیچیدگی نہیں ہے ،سپیکر نے وزیر اعلیٰ علی امین کو اخراجات پیش کرنے کی اجازت دیدی ۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورصدارتی انتخاب کیلئےاسمبلی ہال کوپولنگ سٹیشن قراردینےکی تحریک بھی پیش کی۔

ایوان نے9 مارچ کے صدارتی انتخاب کیلئے اسمبلی ہال کو پولنگ سٹیشن قراردینےکی قراردادمنظورکرلی۔

اجلاس کےدوران سپیکربابرسلیم  نےکہاکہ انتہائی بدقسمتی ہے کہ  مخصوص نشستوں پر ارکان موجود نہیں،  ان خواتین کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

مزیدخبریں