قومی اسمبلی کااجلاس ،اپوزیشن نےتحریک استحقاق جمع کرادی

قومی اسمبلی کااجلاس ،اپوزیشن نےتحریک استحقاق جمع کرادی
کیپشن: In the National Assembly meeting, the opposition submitted a privilege motion

ایک نیوز:سپیکرایازصادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کااجلاس جاری ہے،اپوزیشن نےتحریک استحقا ق جمع کرادی۔

تفصیلات کےمطابق سپیکرایازصادق نےکہاکہ میں اس ایوان کو قواعد کے مطابق چلاؤں گا ،جوبھی سیاسی کارکن گرفتار ہوتا ہے اس کی سب کو تکلیف ہوتی ہے ۔
قومی اسمبلی میں عمر ایوب خان کا پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتےہوئےکہناتھاکہ میری تقریر میں سے ایک بھی لفظ اسپیکر نے حذف نہیں کیا، میری تقریر سرکاری ٹیلی ویژن نے پوری لائیو دکھائی ، میری تقریر بارہا تعطل کا شکار کی گئی۔

واضح رہے سنی اتحاد کونسل نے سرکاری ٹیلی ویژن پر عمر ایوب خان کی تقریر نشر نہ کئے جانے کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرا دی ۔

نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کےایوان میں پہنچےپرحکومتی اراکین نےشیرشیرکےنعرےلگائے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کی تقریر کےدوران اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی۔

اجلاس میں نومنتخب وزیراعظم شہبازشریف بھی موجودہیں۔