ایک نیوز:صدارتی الیکشن کیلئےسنی اتحادکونسل کےامیدوارمحمودخان اچکزئی کےکاغذات نامزدگی پراعتراض آگیا۔
صدارتی امیدواراصغرعلی مبارک نےسنی اتحادکونسل کےمحمودخان اچکزئی کےکاغذات نامزدگی پراعتراض عائدکیاتھا۔
ریٹرننگ آفسرنے دلائل کے بعد اعتراض سے متعلق محفوظ فیصلہ سنادیا۔
سنی اتحاد کونسل کے نامزد صدارتی امیدوارمحمود اچکزئی کے کاغذات نامزدگی پراعتراض آگیا ۔جبکہ اتحادی جماعتوں کے امید واربرائے صدر آصف علی زرداری کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔
الیکشن کمیشن میں صدارتی انتخاب کیلئے امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کی گئی، حکومتی اتحاد کے امیدوار آصف زرداری کی جانب سے فاروق نائیک اورشہادت اعوان پیش ہوئے ، جبکہ سنی اتحاد کونسل کے صدارتی امیدوارمحمود خان اچکزئی کے ہمراہ علی محمد خان اورعامر ڈوگرسمیت دیگر الیکشن کمیشن پہنچے۔
فاروق ایچ نائیک نےمیڈیاسےگفتگوکرتےکہاکہ صدارتی امیدوارآصف علی زرداری کے کاغذات نامزدگی پرکوئی اعتراض عائد نہیں کیا گیا ،آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی منظورکرلیے گئے ۔
علی محمدخان کامیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےکہناتھاکہ میں پرامیدہوں، اصلی ووٹوں سے محمود خان اچکزئی کوصدربنائیں گے،پاکستان کے مسائل کا حل پارلیمنٹ نےکرنا ہے۔