محکمہ موسمیات نےمزیدبارشوں کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نےمزیدبارشوں کی پیشگوئی کردی
کیپشن: The Meteorological Department has predicted more rains

ایک نیوز:محکمہ موسمیات نےسندھ اوربلوچستان میں مزیدبارشوں کی پیشگوئی کردی۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کاکہناہےکہ کراچی میں رواں ہفتے سردی کا سلسلہ برقرار رہے گا ،آئندہ دو روز میں سردی کی شدت میں معمولی کمی کا امکان ہے ،بارشوں کا نیا اسپیل کل بلوچستان میں داخل ہوگا ، 6 اور7 مارچ کو کوئٹہ اور اطراف کے علاقوں میں بارش کا امکان ہے ۔
سردار سرفراز کاکہناہےکہ ملک کے شمالی علاقوں میں بھی ایک بار پھر بارش متوقع ہے ، گوادر میں9 مارچ کو بارشوں کا نیا اسپیل داخل ہوگا ، گوادر اور اطراف میں9 اور10 مارچ کو شدید بارشوں کا امکان ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ کاکہناہےکہ بارشوں کا نیا اسپیل10 مارچ کو سندھ میں داخل ہوگا ، کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں10 اور11 مارچ کو بارش کا امکان ہے۔