ایک نیوز:لاہورہائیکورٹ نےعورت مارچ کورکوانےکی درخوست ناقابل سماعت قراردےکر خارج کردی۔
عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
جسٹس شاہد کریم نے شہری اعظم بٹ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔
درخواست میں ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ۔
درخواست گزار نے مؤقف اپنایا تھا کہ عورت مارچ کے کارڈز اور بینرز اسلامی معاشرےمیں قابل قبول نہیں ہیں، عورت مارچ سے ماضی کی طرح سنجیدہ نوعیت کی امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کا خدشہ ہے۔
درخواست گزاراعظم بٹ نےعدالت سےاستدعاکی تھی کہ عدالت عورت مارچ کوروکنےکاحکم دے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال سندھ ہائی کورٹ نے عورت مرچ پر پابندی لگانے سے متعلق درخواست کو خارج کردیا تھا اورساتھ ہی درخواست گزار پر 25 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔